ابنا: کراچی کے علاقے لیاری سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑکر محفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے۔لیاری علاقے میں تشدد بڑھنے کےبعد دسیوں ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔بتایا جاتا ہےکہ تین ہزار افراد سندھ کے دیگر علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ ادھر پانچ سو افراد نے ایک اسکول میں پناہ لے لی ہے اور حالات کا انتظار کررہے ہیں۔لیاری کے باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس علاقے سے دہشتگردوں کا صفایہ کرکے ان کی گھرواپسی کا امکان فراہم کریں۔بعض سیاسی گروہوں کے مطابق لیاری میں بدامنی کی ذمہ دار ،متحدہ قومی مومنٹ ہے تاہم متحدہ قومی مومنٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سندھ میں کمزور کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی اقتصادی شہ رگ شہر کراچی، برسوں سے بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ نیز دہشتگردی کا شکار ہے تاہم اس میں گذشتہ چند دنوں میں کافی شدت آئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 438346
کراچی کے علاقے لیاری سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑکر محفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے۔